#5825

مصنف : فضل الرحمٰن صدیقی

مشاہدات : 4186

جشن و جلوس عید میلاد النبی ﷺ غلو فی الدین

  • صفحات: 67
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1675 (PKR)
(بدھ 10 جولائی 2019ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث برمنگھم برطانیہ

مسلمان کی اصل کامیابی قرآن مجیداور  احادیث نبویہ میں اللہ  اور رسول اکرم ﷺ کی جو تعلیمات  ہیں  ان کی پیروی کرنے اوران کی خلاف ورزی یا نافرمانی  نہ کرنے میں ہے  اللہ اور رسولﷺکی اطاعت  عقائد ،عبادات ،معاملات ،  اخلاق کردار  ہر الغرض ہر میدان  میں قرآن  واحادیث کو پڑھنے  پڑھانے  سیکھنے  سکھانے اور اس پر عمل پیرا ہونےکی صورت میں ہوسکتی  ہے  مسلمانوں کوعملی زندگی میں  اپنے سامنے قرآن وحدیث ہی کو سامنے رکھنا چاہیے اور  سلسلے میں صحابہ کرام ﷢ کے طرزِ عمل  سے راہنمائی لینے  چاہیے کہ انہوں  نے قرآن وحدیث پر کیسے  عمل کیا  کیونکہ انہی شخصیات کو اللہ  تعالی نے معیار حق  قرار دیا ہے۔ اورنبی ﷺنے  بھی اختلافات کی صورت  میں   سنتِ نبویہ  اور سنت خلفائے راشدین کو تھام نے کی تلقین کی  ہے جب مسلمان  سنت ِنبویہ اور خلفائے راشدین کے طرز ِعمل کوچھوڑ دیں گے تو  وہ دین میں نئے نئے کام  ایجاد کرکے  بدعات میں ڈوب جائیں گے  اور سیدھے  راستے سے بھٹک جائیں گے یہی حال اس  وقت  مسلمانوں  کا ہے ۔متازعہ مسائل میں  سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے  بہت سارے  مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول  کو عید  میلادالنبی ﷺ او رجشن مناتے  ہیں ۔عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے  ، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، نعت خوانی کےلیے  محفلیں منعقدکی جاتی  ہیں  اور بعض ملکوں میں سرکاری طور   پر چھٹی کی جاتی  ہے۔ لیکن اگر  قرآن  وحدیث اور قرون اولیٰ کی  تاریخ  کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے  تو  ہمیں پتہ چلتا ہےکہ  قرآن وحدیث  میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے  اور نہ  نبی کریم ﷺ نے اپنا میلاد منایا او رنہ  ہی اسکی  ترغیب دلائی ،  قرونِ اولیٰ یعنی  صحابہ کرام ﷺ ،تابعین،تبع تابعین﷭ کا زمانہ جنھیں نبی کریم ﷺ نے بہترین لوگ قرار دیا  ان کے  ہاں  بھی اس  عید کوئی تصور نہ  تھا اورنہ وہ جشن مناتے تھے  اور اسی طرح بعد میں معتبر ائمہ دین کےہاں بھی نہ اس عید  کا کو ئی تصور  تھا اور نہ وہ اسے  مناتے  تھے  او ر نہ ہی  وہ اپنے شاگردوں کو اس  کی تلقین کرتےتھے  بلکہ نبی  کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد کرنے کا آغاز  نبی ﷺ کی وفات سے تقریبا چھ سو سال بعد کیا گیا ۔اس بدعت میلاد کےبارے میں کافی کچھ لکھا جاچکا ہے  لیکن پھربھی  برصغیر پاک وہند کے، یورپین ممالک   بالخصوص انگلینڈ کے اہل بدعت مولوی اس رسم کے احیا ءوترویج کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ وہ سادہ لوح عوام کواصل دین تو کیا بتاتے ،یہود ونصاریٰ کی نقل میں انہیں چند بےاصل رسومات کا خوگر بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کازور لگائے ہوئے ہیں۔ان کے نزدیک نماز، روزہ، زکوۃ، حج اور حلال وحرام کی تمیز اتنی اہم نہیں جتنی ان بدعات کی آبیاری اور پاسداری۔انگلینڈ میں جہاں پاکستان وہندی الاصل مسلمانوں کی دوسری نسل وجود میں آچکی ہےاور جو مغربی تہذیب کےسایہ میں پروان چڑھ کر خود اپنے دین و ایمان کی بازی لگا چکی ہے۔ وہاں بجائے اس کے کہ انہیں تعلیم وتربیت ،نصیحت وفہمائش اور پیار ومحبت سے اصل دین کی طرف مائل کیاجاتا،بدعتی علماء انہیں میلاد کےجلوسوں ،گیارہویں کے لنگر وں ،مُردوں کےختم اور پیروں فقیروں کےلاتعداد عرسوں پر مشتمل ایک خود  ساختہ دین کا عادی بنارہے ہیں۔الحمد للہ دیار غیر میں  ایسے علماء حق بھی موجود ہیں جودین کے نام  پر کی جانے والی دکانداری کو خوب سمجھتے ہیں اور تحریر وتقریر کےذریعہ قرآن وسنت کی صحیح تعلیمات کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ زیر تبصرہ  کتاب’’جشن وجلوس عید میلاد النبیﷺ غلو فی الدین‘‘ انگلینڈمیں  مقیم جناب فضل الرحمٰن صدیقی صاحب کی کاوش ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں  میلاد کے جوازپر مصر اہل بدعت کےپیش کردہ ہفوات کوقرآن وسنت،تعامل صحابہ﷜، فرمودات ائمہ وربعد کے ادوار کےعلماء عظام کی تحقیقات کی روشنی میں خس وخاشاک کی مانند اکھاڑ پھینکا ہے۔مصنف موصوف اہل بدعت کےسرخیل پیشواؤں کی تحریروں کے خوب شناسا ہیں اس لیے  انہو ں نے  کمال محنت کےساتھ ان کے اصل روپ کونمایاں کیا ہے جو حب رسول ﷺکے لبادہ میں درحقیقت اہانتِ رسولﷺ کاغماز ہے۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے  اوراسےعوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

5

سبب تالیف

7

دین یاشریعت یاز یچہ واطفال نہیں

9

حب رسو لﷺ کامعیار

11

بدعت ،حبیب خداﷺ کی زندگی میں

11

بدعت صحابہ کرام ؓ کےزمانہ میں

12

اہل بدعت کی عادت

15

بدعت کی تعریف

18

بدعت کی لغوی معنی

18

بدعت کاشرعی معنی

19

رسول اللہ ﷺ کے نزدیک بدعت

19

بدعتی کی حمایت کرنے والے پر اللہ کی لعنت ہے

20

بدعتی او رخوض کوثر

20

قیامت کے روز بدعتی حوض کوثر کے پانی سے محروم رہیں گے

20

اہل بدعت کے اعمال اللہ کے ہاں مردود ہیں

20

بدعتی کی توبہ قابل قبول نہیں

21

بدعت کے کام جاری کرنے والے پر اللہ اللہ کے فرشتوں اور انسانوں کی لعنت ہے

21

بدعات مسلمانوں میں فرقہ بندی انتشار او راختلافات کے باعث ہیں

21

حضرت عبداللہ بن عمر بدعتی کے سلام کاجواب نہیں دیا کرتے تھے

21

بدعت سے سنت کومٹا نا

21

احسان فراموشی کی بدیرین مثال

22

احمد رضاخان بریلوی ساقی کوثر؟

22

ہم عید میلادالنبی اور جشن وجلوس کیوں نہیں مناتے ؟

23

صحابہ کرام ؓ اور امت مسلمہ کی قرآن پاک میں تعریف

25

صحابہ کرام ؓ معیار حق ہیں

25

خیرالقرون یا قرو ن ثلاثہ حضور ؐ کے فرمان کی روشنی میں

26

میلاد منانے کی بدعت کب شروع ہوئی؟

29

بریلویوں کے امام ومجد اعلی حضرت مولوی احمد رضا خان کافتوی

33

جشن میلاد کب شروع ہوا؟

35

مولو ی محمد ظفر محمود فراشوی بریلوی کااعتراف

35

حضور ؐ کی مخالفت

43

رسول اللہ ﷺ کی مخالفت درد ناک عذاب کاباعث ہے

43

اللہ اوررسول ؐ کی نافرمانی کی سزا

44

موت کیا چیز ہے ؟

47

موت سے کسی کو مفرنہیں

48

سرور کائنا ت کی شان میں مبالغہ

49

دین میں غلو سے بچو

51

قیامت کے دن حضور ؐ کی قبر سب سے پہلے شق ہوگی

51

ابو لہب او راس کی لونڈی ثوبیہ

54

ابولہب او راس کی لونڈی  ثوبیہ کاخواب

55

مشرکوں کے بارے میں اللہ کافیصلہ

55

خاتم الانبیاء ﷺ کی تاریخ پیدائش

57

بارہ ربیع الاول وفات کادن

58

مولو ی احمد رضاخان بریلوی کااعتراف حقیقت

59

’’بارہ وفات‘‘کے دن جشن وجلوس

59

اعلی حضرت احمد رضاخان کاقیام کے بارے میں عقیدہ

61

نبی کریم ﷺ کالوگوں کے قیام کو ناپسند فرمانا

61

لوگوں سے قیام کے خواہشمند کی سزا

62

غیر مسلموں کی سی تعظیم سے بچنا

62

دورد وسلام

63

مشرک دوزخی ہیں اگر چہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں

65

نبی ﷺ خالق یامخلوق ؟

66

تشریت کے پر دہ میں خدا

68

حضور ﷺ نور مخلو ق نہیں نور خالق ہیں

68

معراج کی رات خود حضور ﷺ کی اپنے آپ سے ملاقات

69

خدا خواجہ فرید کے روپ میں

73

رضاخان محمد یا گڑھی والے کی خرافات

74

پیر جماعت علی شاہ کے مریدوں کااپنے پیر کے بارے  میں عقیدہ

75

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44326
  • اس ہفتے کے قارئین 469816
  • اس ماہ کے قارئین 1670301
  • کل قارئین113277629
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست